Musalman Ki Zindagi Ka Dastoor-e-Amal


مسلمان کی زندگی کا دستور عمل
  • مسلمان اول عقائد و مسائل ضرور یہ سیکھے اور پانچوں نماز وقت پر پڑھنے کا پابند رہے اور پانچوں نماز کے بعد سبحان اللّٰہ سو با، لاَاِلَہَ اِلَّا اللّٰہ سو بار، اللّٰہ اکبر سو بار اور اگر کسی ورد وظائف کا ورد رکھتا ہو تو وہ بھی پڑھے۔ قرآن شریف پڑھا ہوا ہو تا تو تلاوت کیا کرے۔
  • اس کے بعد اپنے دوسرے کام کاروبار دنیاوی جو پیشہ کرتے ہو کیا کریں اور اٹھتے بیٹھتے ہر وقت زبان سے درود شریف پڑھتا رہے۔
  • اور اپنے کھانے پینے کا انتظام ایسے طور پر کرے کہ کسی دوسرے پر اسکا بار نہ پڑے اور اگر کوئی انتظام و سامان ظاہری نہ ہو تو اتنا ضرور ہے کہ دوسرے کے بھروسہ پر نہ رہے کچھ محنت و مزدوری یا کوئی کام کیا کرے اللہ پر بھروسہ رکھے وہ ہر چیز پا قادر ہے۔
  • ہلال اور پاک چیز کھائے حرام رزق اور بے وضعر کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانے سے تمام عبادت ختم ہو کر روح مردہ ہو جاتی ہے۔
  • بلا ضرورت کسی کے پاس آمد و رفت نہ رکھے جب تک کوئی دینی یا دنیاوی کام نہ ہو۔ جب کسی بات یا ضرورت سے ملنا ہو تا زبان کا بہت خیال رکھے کوئی کلمہ خلاف شرع مثل غیبت وغیرہ کوئی ناجائز بات منہ سے نہ نکل جائے اس سے عداوت پیدا ہوئی ہے ہے۔
  • اگر بستی میں اللہ اللہ کرنے ولا رہتا ہو تو اسکی خدمت گزاری میں اپنے وقت کا ایک بڑا حصہ خرچ کرے اس سے ہر قسم کی برکت ہوتی ہے اور خود بینی سے حفاظت رہتی ہے۔
  • اگر زیادہ شوق ہو تو یا اللہ یااللہ تنہائی میں بیٹھ کر تین ہزار سے چھ ہزار تک پڑھ لیا کرے۔ اسے سے زیادہ مناسب نہیں تاکہ دوسرے کاموں کے لیے بھی وقت ملے اور غیرہ ضروری مضامین جو عوام کے خلاف ہو اس کے بیان نہ کرے۔
  • سخن پروری بھی مت کروبلکہ جب تم کو اپنی غلطی ثابت ہو جائے تو فوراً اقرار کرلو ہر حالت میں اللہ تعالیٰ پر اعتماد رکھو اس سے ہی التجا کرو اور استقامت کی درخواست کرو۔
(فقیر سید محبوب علی شاہ قادری)